شری گنگانگر، 19جو ن.راجستھان کے شری گنگانگر شہر کے پرانی آبادی علاقہ میں آج ایک نوجوان نے اپنی بیوی کے بیوٹی پارلر کی دکان کے سامنے اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق پرانی آبادی تھانہ علاقہ میں شنی مندر کے پاس رہنے والے راجندر سنگھ (35) اپنے ساتھ ڈبی میں مٹی کا تیل لیکر مہر سنگھ چوک پر واقع اپنی بیوٹی کے بیوٹی پارلر کی دکان کے باہر پہنچا۔ دکان کے باہر کھڑے ہوکر بیوی کو آواز لگائی۔ جب بیوی باہر نہیں آئی تو اس نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آ لگا دی۔
واقعہ میں بری طرح جھلسے راجندر سنگھ کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تھانہ انچارج دگپال سنگھ نے بتایا کہ نوجوان 80فیصد جھلس گیا ہے۔ ابھی وہ بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے۔ حالت بہتر ہونے پر بیان لیا جائے گا۔ پولیس کے مطاق شروعاتی پوچھ گچھ اور جانچ میں پتہ چلا ہے کہ راجندر سنگھ اور اس کی بیوی کے مابین کچھ وقت سے تعلقات کافی کشیدہ ہیں اور وہ راجندر سنگھ سے الگ رہ رہی ہے۔ راجندر سنگھ کے دو معصوم بچے ہیں۔