بیوی کو پیغام بھیجنے پر شوہر نے ٹیلر کو قتل کردیا

ہاسن: 15. اکتوبر ۔چناراینا پٹنا میں اایک شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹیلر کا قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت گنگادھر کی حیثیت سے کی گئی جس کی شہر میں درزی کی دکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم بھرت بے حد برہم تھا کیوں کہ گنگادھر اس کی بیوی کو مبینہ طور پر مسیجس کررہا تھا۔

ملزم بھرت او راس کے دوستوں سومو، چیرو اور ابھی گنگادھر کوشراونا بیلا گولا روڈ پر ایک ویران مقام پر لے گئے اور اس پر وحشیانہ حملہ کیا۔ جب گنگادھر کا دوست جو اسی راستہ سے جارہا تھا، نے یہ منظر دیکھا اور وہاں پہنچا تو ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔

گنگادھر نے فوری اسے مقامی دواخانہ میں شریک کرایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک دہے سے گنگادھر درزی ہے اور اب اس کا اچھا خاصا بڑا کاروبار ہے۔

وہ اپنی درزی کی دکان سے 5افراد کو روزگار دے رہا تھا۔ تمام ملزمین واردات کے بعد سے فرار ہیں۔ گنگادھر کی بیوی سومیا کی شکایت پر چنارائنا پٹنہ ٹاؤن پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading