
پٹنہ۔ 9۔اگست۔ بہار میں طلاق کے کاغذ پر دستخط نہیں کرنے پر خاتون اور اس کے بچوں کو یرغمال بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ویشالی کے بدقپور سے ہے جہاں دلاور پور میں یہ معاملہ سامنے آیا۔ متاثرہ اہلیہ کا الزام ہے کہ طلاق کے دستاویز پر دستخط کرنے سے منع کرنے پر شوہر محمد افضل نے نہ صرف اس کے ساتھ مار پیٹ کی بلکہ اس کے بچوں کے ساتھ کئی دنوں تک گھر میں بند کرکے رکھا. اس نےپورا واقعہ کی جانکاری پڑوسیوں کی مدد سے اپنی بہن کو بھجوائی جس کے بعد وہ رہا ہو سکی۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر خاتون کی بہن نے مدد کی اور کسی طرح متاثرہ خاتون کو گھر سے رہا کرایا جس کے بعد متاثرہ خاتون کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خاتون کا الزام ہے کہ شوہر کسی اور سے نکاح کرنا چاہتا ہے اس لئے اس پرطلاق کے کاغذ پر دستخط کرنے کا دباؤ بنا رہا ہے لیکن خاتون کے ذریعے اس بات کی مخالفت کئے جانے پر اسے مسلسل پریشان کیا جارہا ہے۔ اس معاملے میں مہیلا تھانے میں کیس درج کرانے کی بات کہی گئی ہے