بھیونڈی کی خبریں

(1 )خانقاہ حشمتیہ اور بریلی شریف شریعت مطہرہ کی حفاظت کے لیۓ کمر بستہ۔ مفتی فاران رضا خاں حشمتی
ہادیہ حشمتی جامع مسجد میں منعقدہ عرس حضور مشاہد ملت کی تقریب سے علماء کا خطاب

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- سرور کون و مکاں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس ملک کی طرف اشارہ کر کے فرمایا تھا کہ مجھے اس طرف سے خوشبوئے وفاآ رہی ہے ۔اسی خوبصورت اور پیارے ملک ہندوستان سے لے کر پورےعالم اسلام میں جب شریعت مطہرہ کے خلاف سازشیں ہونے لگیں اور یکے بعد دیگرے نت نئے فتنے جنم لینے لگے یہاں تک کہ انگریزوں کے زرخرید غلام کچھ نام نہاد اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا دم بھرنے والے ہی محبوب رب العالمین کی شان اقدس میں ناقابل برداشت گستاخیاں کرنی شروع کر دیں تو ناموس مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی تحفظ و بقا کے لئے اللہ رب العالمین نے ایک سچے عاشق رسول سیدنا امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کو علم و فضل کی دولتِ بے بہا سے نوازکر نیز زور قلم عطا فرما کر ہندوستان کی سرزمین پر پیدا فرمایا جنہوں نے گستاخان شان الوہیت و نبوت کی تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی اور اس کے قلعہ کو زمیں بوس کردیا۔ اور جب ملک کو ظالم انگریزوں سے آزادی ملی تو کچھ مفاد پرست لوگوں نے اسے تقسیم کرانے کی سازش رچی اس کے خلاف حضور مظہر اعلی حضرت اور سرکار حضور مفتی اعظم ہند نے خوب جہاد کیا۔ آج انہیں کی قربانیوں کے فیوض رونما ہیں کہ ہر طرف سنیت کا بول بالا ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ شب بھیونڈی مہاراشڑکے ہادیہ حشمتی جامع مسجد متصل رتک ہوٹل حشمت نگر نئے گاؤں بھساول کمپاؤنڈ میں منعقد جشن عید میلادالنبی ﷺ بسلسلہ عرس حضور مشاہد ملت علیہ الرحمتہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرر خصوصی کےطور پر خانقاہ عالیہ حشمتیہ حشمت نگر سے تشریف لاۓ ہوۓخلیفہ ومجاز حضور معصوم ملت علامہ مفتی محمد فاران رضا خاں حشمتی نے کیا۔
وہیں خلیفہ حضور شیر ہندوستان علامہ مفتی نقیب الرحمان حشمتی استاذ دارالعلوم حشمت الرضا کانپور نےکہا کہ جب ہمارا پیارا ملک آزاد ہونے کے ۔بعد تقسیم کیا جانے لگا تو ایک طرف جہاں ملک کے مختلف طبقوں کے علماء و فضلاء پاکستان کی حمایت میں تحریریں اور تقریریں پیش کر رہے تھے وہیں پیلی بھیت شریف میں بیٹھ کر حضور مظہر اعلیٰ حضرت مسلمانوں کو غریب نواز اور سید الشہداء فی الہند سید سالار مسعود غازی بہرائچی جیسے عظیم اولیاء عظام کے مقدس روضوں کو چھوڑ کر پاکستان نہ جانے کی فکر دور اندیشی میں مشغول تھے انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی چھوٹی فکر نہیں تھی حضور مظہر اعلی حضرت اسی فکر میں راتوں کو اتنا روتے تھے کہ آپ کے آنسوؤں سے تکیہ مبارک تر ہو جایا کرتا تھا آخر کار آپ کی حمایت میں اللہ تعالی نے مفتی اعظم ہند کو کھڑا کر دیا اور آپ نے ممبر رسول سے ببا نگ دہل اعلان کردیا کہ جن جن لوگوں نے بھی اپنی تقریر یا تحریر یا کسی طور پر بھی پاکستان کی حمایت کی ہے وہ شیر بیشہ اہلسنت کے سامنے توبہ کریں اس اعلان کا نتیجہ یہ ہوا کہ عام مسلمانوں نے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا اور اسی ملک میں ہر خوشی و غم کے ساتھ غریب نواز سے لے کر غازی پاک کی رفاقت میں رہنے کو ہی پسند کیا۔ علامہ مفتی غلام مرتضی مصباحی نےخطاب کرتے ہوۓ کہاکہ شاگرد کو اپنے استاد پر ناز ہو تا ہے لیکن مفتی عبدالمنان علیہ الرحمتہ کو حضور مشاہد ملت پر ناز تھا۔
ان کے علاوہ شہزادہ ناصر ملت مولانا مفتی مشارب الحشمت خاں حشمتی آستانہ عالیہ حشمتیہ پیلی بھیت۔ علامہ سلیم رضا نوری تھانہ، مولانا عدیل رضا خان حشمتی،وغیرہ نے بھی خطاب کیا، پروگرام کا آغاز استاذالقراء علامہ قاری مہدی حسن حشمتی گونڈوی نے تلاوت کلام اللہ شریف سے کیا تقریب کی صدارت شہزادہ حضور مظہر اعلی حضرت بانئ ادارہ پیر طریقت علامہ مفتی محمد ناصر رضا خاں حشمتی آستانہ عالیہ حشمتیہ پیلی بھیت شریف۔اور قیادت نبیرہ حضور مظہر اعلی حضرت مفتی محمد فرزان رضا خاں حشمتی آستانہ عالیہ حشمتیہ پیلی بھیت شریف نے کی۔ الحاج ہارون احمد ڈوسا حشمتی کے صلاة وسلام پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
نظامت کے فرائض مولانا ہاشم رضا حشمتی الہ آبادی نے انجام دئیے اس موقع پر شعرائے اسلام شاہد اختر برہانپوری، الحاج شرف الدین خان حشمتی گونڈوی۔ قاری مہدی حسن حشمتی، ترنم گونڈوی، مظہر گونڈوی، وغیرہ نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران مولانا مناقب الحشمت خاں۔مولانا محامد الحشمت خاں ۔مفتی عطاء المصطفیٰ حشمتی۔مولا نا رضوان حشمتی سعدی۔مولانا قیام رضا حشمتی ممبئ۔ مولانا ارشاد خاں۔ حافظ صلاح الدین۔مولانا حقیقت رضا خطیب وامام ہادیہ حشمتی جامع مسجد۔ سلیم لفٹر، عبدالمجید خاں۔قاسم بھائی۔صغیر بھائی۔فیصل بھائی۔ الحاج تجمل حسین حشمتی۔معین بھائی۔شمشیر خاں۔ظہور بھائی۔حسن بابا۔نوری بھائی۔جہانگیر بھائی ۔ کلام بھائی سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔
اس موقع پر 10 بجکر 20/ منٹ پر عرس حضور مشاہد ملت کے قل شریف کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر حضور ناصر ملت نے رقت آمیز دعا کی, جس میں عقیدت مندوں نے رب کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا کر پورے عالم اسلام کے تحفظ اور بالخصوص اپنے پیارے ملک ہندوستان میں امن و امان کی بحالی کی خاطر حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت اطہار ،صحابہ، تابعین ،محدثین اولیائے کرام بالخصوص غوث پاک سے لے کر غریب نواز تک اور غریب نواز سے لے کر غازی سرکار کی نسبت کا وسیلہ دیکر رو رو کر دعائیں مانگیں ۔خاصی تعداد میں لوگوں نے شہزادہ شیر بیشہ اہل سنت حضرت ناصر ملت کے دست حق پرست پر شرف بیعت حاصل کرکے داخل سلسلہ ہوئے۔ جلسے کے کنوینر علامہ فرزان رضا خاں حشمتی وعلامہ مناقب الحشمت خاں حشمتی نے سورت واپی بلساڈ نوساری احمدآباد کرلا گارڈن پوئ ورلی ساکی ناکہ نیو ممبئ پنویل۔ممبئ سے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دلی مبارکباد پیش کیں۔وہیں باہر سے آۓ ہوۓ مہمانوں کے لئے کافی مقدرا میں لنگر برکاتی رضوی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading