بھیونڈی: کار حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی جمعہ کی دوپہر کے وقت ممبئی ناسک ہائی وے پر واقع ممبئی ڈھابا کے سامنے ہوئے شدید سڑک حادثے میں پولیس اہلکار وکاس وشرام پاٹل (43) ان کی بیوی سورنا پاٹل (37) بیٹی پراجكتا (18) بری طرح زخمی ہو گئی ہے ۔ جنھیں علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نارپولی پولیس نے اس سڑک حادثے میں ٹینکر ڈرائیور شیام پنڈلک چودھری کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملی معلومات کے مطابق کلوا پولیس اسٹیشن میں تعینات وکاس پاٹل اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گاڑی سے جمعہ کی دوپہر چاليس گاوں میں واقع اپنے رشتہ دار کے یہاں شادی میں جا رہے تھے ۔دوپہر کے وقت جیسے ہی کار ممبئی ناسک ہائی وے پر واقع كھارےگاوں گھاڑی برج کو پار کر ناسک کی طرف آگے بڑھ رہی تھی کہ ممبئی ڈھابے کے سامنے الٹی سمت سے آ رہے ہائی دیوے گاؤں کی سرحد پر ممبئی ڈھابہ کے سامنے سیمنٹ مکسر ٹینکر اچانک مڑ گیا جس سے گاڑی اور سیمنٹ ٹینکر میں خوفناک تصادم ہوگیا ۔ اس تصادم میں پولیس اہلکار وکاس پاٹل اور ان کی بیوی سورنا پاٹل اور بیٹی پراجكتا کے جسم میں کافی گہری چوٹیں آئی ہے۔ جس سے تینوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انھیں علاج کے لئے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس حادثے میں نارپولی پولیس نے ٹینکر ڈرائیور شیام چودھری کے خلاف مقدمہ درج کر اسے گرفتار کر لیا ہے ۔ معاملے کی جانچ نارپولی پولیس کر رہی ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading