بھیونڈی: چادر گینگ کے 9 شاطر چور پولیس کی گرفت میں

چادر گینگ کے 9 شاطر چور پولیس کی گرفت میں

موبائیل ریکیوری کے لئے پولیس چوروں کو لے کر بہار روانہ

موبائیل دکانداروں نے لی راحت کی سانس

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی، کلیان و الہاس نگر میں 4 دکانوں میں نقب زنی کر کروڑوں روپئے کے مہنگے موبائل چوری کرنے والے چادر گینگ کے 9 شاطر چوروں کو بھیونڈی، الہاسنگر کی کرائم برانچ پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپہ مار کاروائی کرکے وسئی سے دھر دبوچا ہے۔ ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق پولیس گرفتار کئے گئے چادر گینگ کے چوروں سے چوری کے موبائل برآمد نہیں کر پائی ہے ۔ کرائم برانچ پولیس کی ٹیم نے چادر گینگ شاطر چوروں کو موبائل برآمدگی کیلئے بہار لے کر گئی ہے ۔چادر گینگ کے شاطر چوروں کے پکڑے جانے سے موبائل دکانداروں نے پولس کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے راحت کی سانس لی ہے ۔

ملی معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتے ہی کلیان ، الهاسنگر اور بھیونڈی میں واقع كونگاوں کے یش موبائل کی دکان کا تالا توڑ کر چادر گینگ کے ذریعہ 4 موبائل دکانوں سے قریب 1 کروڑ قیمت کے موبائل چوری کرکے رفوچکر ہو گئے تھے ۔ موبائل دکانوں میں ہورہی چوری کی واردات کے معاملات کو لے کر دونوں شہروں کی پولیس کی بھاری فضیحت عوام کے سامنے ہو رہی تھی ۔ تھانے پولیس کمشنر وویک پھسلكر کے حکم پر بھیونڈی اور الهاسنگر کرائم برانچ پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد اور موبائل لوکیشن چیک کرنے کی مدد سے وسئی میں موبائل دکان لوٹنے کی جگاڑ میں لگے چادر گینگ کے 9 شاطر موبائل چوروں، جتیندر شنکر شاہ (36)، کرن کمار جیسوال (24)، سنتوش جیسوال (24)، محمدممتاز رسول عالم (26)، شيام بابو شاہ (31)، محمد سراج جكوڈمياں (34)، انل راوت (27)، منوج گپتا (47) اور لالبابو گری (44) کو دھر دبوچنے میں کامیاب رہی ہے ۔پولیس نے شاطر چوروں بھیونڈی کورٹ میں پیش کیاتھا جہاں عدالت نے 27 دسمبر تک گرفتار ہونے والے تمام ملزمین کو پولیس کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ پولیس ٹیم کے ذریعہ پکڑے گئے اکثریتی چادر گینگ کے چوروں کا آبائی وطن بہار ریاست کے بتائے جارہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر چوری کے موبائل فون کو برآمد کرنے کے لئے شاطر چوروں کو لے کر بہار پہنچ گئی ہے ۔ کرائم برانچ پولیس ٹیم کو یقین ہے کی پولیس کمشنر کے حدودی علاقے میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے دیگر موبائل چوری کی واردات کا بھی انکشاف چادر گینگ کے پکڑے گئے 9 شاطر چوروں کی ٹولی سے ضرور ہوگا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading