عازمین حج کیلئے ایک اچھی خبر

نئی دہلی:22ڈسمبر۔(ایجنسیز)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں کی اطلاع میڈیا کو دیتے ہوئے کہا کہ اب خصوصی مذہبی سفر کے لئے فضائی سفر کرنے والوں کو فضائی کرایوں پر صرف پانچ فیصد کی شرح سے ہی جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا۔حج سیوا سمیتی نے مذہبی مقاصد کے لئے فضائی سفر پر جی ایس ٹی میں کمی کرنے کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ حج سیوا سمیتی کے صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے یو این آئی کو بتایا کہ ان کی تنظیم مذہبی مقاصد کے لئے فضائی سفر پر عائد کی جانے والی 18فیصد میں کمی کرنے کامطالبہ کررہی تھی۔ آج جی ایس ٹی کونسل نے اس میں کمی کرکے ان کے اس مطالبہ کو تسلیم کرلیا ہے۔ اس سے عازمین حج کو بھی فائدہ ہوگا۔خیال رہے کہ مذہبی مقاصد کے لئے فضائی سفرکرنے والوں کو کرایہ پر 18فیصد جی ایس ٹی ادا کرنا پڑتا تھا جب کہ عام مسافروں کے لئے اکنامی کلاس میں جی ایس ٹی کی شرح 5 فیصد اور بزنس کلاس کے لئے 12 فیصد تھی۔ اس پر مختلف حلقوں نے شدید اعتراضات کئے تھے اور حکومت سے اس میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔حافظ نوشا د حمد اعظمی نے کہا کہ وہ جی ایس ٹی میں کمی کے لئے پچھلے ایک سال سے مہم چلارہے تھے۔ اور آج کے حکومت کے فیصلے سے نہ صرف عازمین حج بلکہ مانسرورو اور دیگر مذہبی سفر پر جانے والوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading