بھیونڈی پولس کی جانب سے حضرت دیوان شاہ ؒ کی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی ۔

بھیونڈی ( شارف انصاری ) :- بھیونڈی میں گذشتہ ۲۲ فروری سے حضرت دیوان شاہ ؒ درگاہ پر عرس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی جس طرح ممبئی پولس کی جانب سے ماہم درگاہ پر پولس کی جانب سے صندل اور چادر چڑھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اسی طرز پر بھیونڈی کے بھوئیواڑہ پولس کی جانب سے یہاں حضرت دیوان شاہ ؒ درگاہ پر صندل اور چادر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گذشتہ دنوں بھوئیواڑہ پولس اسٹیشن سے بھیونڈی پولس کی جانب سے صندل نکالا گیا جس میں دارالعلوم دیوان شاہ مدرسے کے درجنوں طلباء بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پربھیونڈی زون ۲ کے ڈپٹی پولس کمشنر انکت گویل، بھیونڈی مغرب کے اے سی پی، بھوئیواڑہ پولس اسٹیشن کے سابق انچارج پولس انسپکٹر وجے بھیسے، بھوئیواڑہ پولس اسٹیشن کے سینئر پولس انسپکٹر کلیان ایکناتھ کرپے، پولس انسپکٹر صادق باغبان، پولس حوالدار شرما، سندیپ گھوسالکرسمیت درجنوں پولس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اور حضرت دیوان شاہ ؒ کی درگاہ پر پھولوں کی چادر چڑھاکر بھیونڈی شہر میں نظم و نسق اور لاء اینڈ آرڈر کی بہترین صورتحال ہمیشہ قائم رہے اس کے لئے دعائیں مانگی۔ اس موقع پر وہاں سینکڑوں کی تعداد میں حضرت دیوان شاہ ؒ کے مرد و خواتین عقیدت مند موجود تھے جنہیں پولس کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading