بھیونڈی :زخمی مزدور کے علاج کے دوران موت ، ملزمین کے خلاف قتل کا معاملہ درج ، چار گرفتار، ایک فرار

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- 3 فروری کو شراب کے نشے میں دھت مزدور کے ذریعہ گالی گلوج کرنے سے ناراض 5 لوگوں نے گالی دینے والے مزدور کی جم کر پٹائی کردی تھی ۔ اس مارپیٹ میں زخمی ہوئے مزدور ریاض احمد شیخ 22 کی علاج کے دوران ہسپتال میں موت ہوگئی ۔ شانتی نگر پولیس نے مذکورہ معاملے کے پانچ ملزمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جن میں سے ایک اب بھی فرار ہے ۔ پولیس فرار ملزم کی تلاش میں سرگرمی سے مصروف ہے ۔
واضح ہو کے بابوسا کمپاؤنڈ، سراولی، بھیونڈی میں کام کرنے والے مزدور ریاض کے ذریعہ نشے کی حالت میں گالی گلوج کرنے پر ناراض فاروق گلاب شاہ 25، لالہ انصاری 22، مصطفی انصاری 18، فقیر یعقوب خان 39 اور ایک دوسرے ساتھی سمیت پانچ لوگوں نے ریاض شیخ کی لات گھونسوں سے جم کر پٹائی کی تھی ۔ اس مارپیٹ کے معاملے میں شدید زخمی ریاض شیخ کو علاج کے لئے ممبئی کے سائن ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران گزشتہ رات ریاض شیخ کی موت ہو گئی ۔
شانتی نگر پولیس نے مذکورہ مارپیٹ کے معاملے میں 5 لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر ٹیم گھر میں رہنے والے فاروق، لالہ، مصطفی اور فقیر یعقوب کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جس میں پانچواں ملزم فرار بتایا جارہا ہے ۔ شانتی نگر پولیس نے گرفتار چاروں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا تھاجہاں عدالت نے چاروں ملزمین کو 2 مارچ تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش انسپکٹر کرن کباڑی کررہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading