دونوں کی شادی کے درمیان گھر والے بن رہے تھے رکاوٹ
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کے دیہی علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ روشنی میں آیا ہے ۔ایک پریمی جوڑے نے زندگی بھر ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائی تھی ۔ لیکن شادی کے رشتے میں بدھنے میں گھر والے رکاوٹ بن رہے تھے۔ دونوں خاندان کی مخالفت سے تنگ آگئے تھے ۔اس لئے پریمی جوڑے نے جنگل میں ساتھ جا کر پھانسی لگا لی ۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہیں ۔
پولیس نے بتایا کہ بھیونڈی تعلقہ کے پڑگھا پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے جنگل میں ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی کی درخت سے لٹکتی ہوئی لاش کو منگل کی دوپہر میں جنگل میں لکڑی چننے گئے مزدور نے دیكھا۔ دونوں نے لڑکی کی اوڑھنی سے لٹک کر خودکشی کی تھی۔ جس کی معلومات مزدور کے ذریعہ ملنے پر گاؤں کے پولیس پاٹل انکت مکیش پاٹل نے پڑگھا پولیس کو دی ۔ پڑگھا پولیس اسٹیشن کے اے پی آئی راکیش لہاگے نے پولیس عملے کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں کی لاش کو درخت سے اتار کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری سب ڈسٹرکٹ اندرا گاندھی اسپتال بھیج ديا۔ ادھر پڑگھا پولیس نے اسے خودکشی اور حادثاتی موت کا معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق بھیونڈی تعلقہ کے ملبيڈی گاؤں میں رہنے والے گنیش نکلول بھوئے (21) کا ایک سال سے ایک نابالغ لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ دونوں گنیش کے ایک رشتہ دار کی شادی میں ایک دوسرے سے ملیں تھے۔ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوگئی ۔دونوں چھپ چھپ کر ایک دوسرے سے ملنے لگے۔ دونوں نے شادی کر زندگی ایک دوسرے کے ساتھ جینے کا وعدہ کیا تھا۔ گنیش وڑپے کے ایک گودام میں کام کرتا تھا۔ جبکہ لڑکی آٹھویں کلاس میں پڑھتی تھی۔ دونوں کے معاشقہ کی معلومات لڑکی کے اہل خانہ کو ہونے کے بعد ان لوگوں نے اس کے ساتھ سختی بڑھتے اور مخالفت کرنے لگے ۔ جس کی معلومات لڑکی نے اپنے عاشق کو دی ۔ جسكے بعد دونوں نے سنیچر کی دوپہر اپنے اپنے کام سے گھر سے نكلے۔ لیکن واپس گھر نہیں لوٹے۔جسكے بعد دونوں کے اہل خانہ نے ان کا پیر کے روز تک تلاش کی لیکن دونوں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ جسكے بعد منگل کو ان کی لاش ملی ۔ لیكن محبت میں اس طرح جان دینے کے واردات سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہیں
