بھیونڈی (شارف انصاری):- ممبئی ناسک نیشنل ہائی وے پر واقع والشند میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی مریض کو راستے میں ہوئے ٹریفک جام کی وجہ سے جان گوانی پڑی۔ معلومات کے مطابق کرین سیکورٹی گارڈ ولشند کے رہائشی بھان سنگھ دیال (50) کو رات میں کام کرتے وقت سڑک پر نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی ۔ بری طرح زخمی دیال کو علاج کیلئے لے جایا جا رہا تھا لیکن ونجارپٹی ناکہ پر لگی ہوئی شدید ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنس گئی جو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کے بعد بھیونڈی شہر سے باہر نکل پائی تب تک علاج کی سہولیات نہ مل پانے سے تڑپ کر دیال نے دم توڑ دیا ۔بتا دیں کہ بھیونڈی میں چو طرفہ ٹریفک جام کی صورت حال سے بھیونڈی کے شہری جوجھ رہے ہیں۔ شہر میں ٹریفک جام کے شدید مسئلہ کی وجہ سے معمولی فاصلے بھی طئے کرنے میں لوگوں کو گھنٹوں لگ رہے ہیں ۔ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے ہمیشہ ٹریفک جام چاروں سمت لگی ہونے سے لوگ جام کے مسائل سے بے حال ہیں ۔