شکایتوں کے بعد بھی ضروری کارروائی نہ ہونے سے عوام میں ناراضگی
بھیونڈی (شارف انصاری):- پیدائش و اموات محکمہ میں برسوں سے تعینات بدعنوان افسر کی کارکردگی کو لے کر بار بار ہو رہی عوامی شکایات کے بعد بھی کارپوریشن انتظامیہ کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہا ہے ۔میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے ذریعہ عوامی شکایات پر توجہ نہیں دیئے جانے کا خمیازہ بھیونڈی کی عوام بھگت رہی ہیں ۔ کارپوریشن انتظامیہ کے طریقہ کار پر سنگین الزام لگاتے ہوئے سماجی کارکن ایم ایم انصاری نے پیدائش و اموات محکمے میں قریب 20 سال سے تعینات سب رجسٹرار نارائن تانبے کو فوری طور پر ہٹائے جانے کا مطالبہ میونسپل کمشنر منوہر ہیرے سے کی ہے ۔واضح ہو کے سماجی کارکن ایم ایم انصاری کے ذریعہ میونسپل کمشنر منوہر ہیرے سے کی گئی شکایت کے مطابق، پیدائش و اموات محکمہ میں قریب 20 سال سے سب رجسٹرار کے عہدے پر نارائن تانبے تعینات ہے ۔ سب رجسٹرار نارائن تانبے جعلی دستاویزات ذریعہ من مانی رقم لے کر داخلہ دیتا ہے ۔ سب رجسٹرار تانبے کو بغیر چڑھاوا چڑھائے بغیر داخلہ ملنا انتہائی مشکل ہے ۔ نارائن تانبے نے پیدائش و اموات محکمے کو دلالوں کا اڈہ بنا دیا یے ۔ شہر کے بیدار شہریوں کی طرف سے نارائن تانبے کے ٹرانسفر کو لے کر کئی بار کارپوریشن انتظامیہ سے اپیل کی جانے کے بعد بھی عوامی نمائندوں کے لاڈلے تانبے کی 20 سال بعد بھی ٹرانسفر نہ ہونا کارپوریشن انتظامیہ کو شک کے گھیرے میں کھڑا کرتا ہے ۔ شکایت کنندہ انصاری کے مطابق بدعنوان افسر تانبے سالوں پرانے پیدائش و اموات کے داخلے کو بوگس کاغذات کے ذریعہ تیار کر ضرورت مندوں کو دے کر من مانی رقم لیتا ہے ۔ جس کی اگر جانچ کرائی جائے تو بڑا گھوٹالہ اجاگر ہو سکتا ہے۔ ایم ایم انصاری نے درجنوں پیدائش و اموات کے داخلے کی صداقت پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن انتظامیہ سب رجسٹرار نارائن تانبے جیسے بدعنوان افسر کو سرپرستی و تحفظ دے رہا ہے جو غیر منصفانہ ہے۔ عوامی شکایات کے پیش نظر بدعنوان سب رجسٹرار نارائن تانبے کو دوسری جگہ فوری طور پر منتقل کیا جانا چاہئے