گیارہ جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کئے جانے کا فریضہ انجام دیا گیا
بھیونڈی (شارف انصاری):- آج یہاں کوکنی نسبت بیورو کے زیراہتمام شہرکےفرحان خان ہال میں اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس میں گیارہ جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کئے جانے کا فریضہ انجام دیا گیا ۔کوکنی نسبت بیورو کے صدر عرفان برڈی ، نائب صدر شرف الدین بہاءالدین نے نمائندہ اردو ٹائمز بتایا کہ بھیونڈی شہر کے دو مختلف علاقوں میں کوکنی نسبت بیورو کے کونسلنگ آفس ہیں جہاں سکندر فقی ہال کے عقب میں واقع بھیونڈی ویمنس ایجوکیشن اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کے نام سے جاری آفس میں جمعہ کے دن اور نظام پورہ علاقہ میں عائشہ کلاسس نامی آفس میں اتوار کے دن کونسلنگ کا کام کیا جاتا ہے ۔ اس کونسلنگ اور آج کی اجتماعی شادی پروگرام کی روح رواں محترمہ اقصی مسعود قاضی اور ان کی والدہ فرحین ادیب نے اردو ٹائمز کے نمائندے کو بتایا کہ ایجوکیشن اور ویلفئر شعبہ میں وہ برسوں سے کام کررہی ہیں اور مناسب نکاح اور شادی کے لئے بھی وہ زوجین کے خاندان اور گھرانوں کی کونسلنگ کرکے وقت پر بچے اور بچیوں کی شادی کا بوقت ضرورت مستحقین کےلئے انتظام بھی کرتے ہیں اس دفعہ پہلی بار اجتماعی طور پر گیارہ شادیاں انجام دی گئی ہیں آئیندہ بھی ہم مزید بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں کی اجتماعی شادی کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔اقصی مسعود قاضی نے مزید بتایا کہ ہم صرف شادی ہی نہیں بلکہ مذہبی تعلیم کے لئے مدرسہ بھی چلاتے ہیں اور ایسی یتیم بچیاں جس کا کوئی خاندانی سہارا نہیں ہوتا ماں باپ دنیا سے رخصت ہوگئےہیں جو دادی یا نانی کے گھروں میں پرورش پا رہی ہیں ان کے تکفل اور راشن وغیرہ کا بھی نظام سسٹم چلاتے ہیں اور ایسے بچیوں کی پروفیشنل کلاسس کے ساتھ دست کاری سلائی ۔کڑھائی ۔اچار ۔پاپڑ ۔کپڑے اور چادروں پر کشیدہ کاری وغیرہ بھی سکھاتے ہیں ۔ اقصی مسعود قاضی نے بتایاکہ ان کے شوہر مسعود تو ان کی حوصلہ افزائی اور اخراجات میں تعاون کرتے ہی ہیں مگر ان کی والدہ فرحین ادیب کھوت جو کہ انٹرنیشنل جوائنٹس گرپ بھیونڈی کی پہلی مسلم خاتون صدر رہ چکی ہیں وہ خود بچیوں کے ورکشاپ میں اقصی کے ساتھ سپرویزن اور سپورٹ کرتی ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ آج کے پروگرام میں فیض مدعو ۔تابس کنگلے ثاقب ناچن ۔روشن ابو جی ۔فرحین کھوت ۔نیلما بہاءالدین ۔فرحانہ کھوت ۔سائمن ابوجی۔شغف فقیہ ۔راحت کھوت ۔روبی ڈولارے ۔کشوری ناچن ۔جابر رئیس ۔اعجاز گورے ۔محسن مرمکر ۔ڈاکٹر یحی قاضی ۔ڈاکٹر راشد سید ۔سمیربوبیرے وغیرہ کا بھر پور تعاون شامل رہا ہے اس اجتماعی شادی بھیونڈی شہر کی بھی شادی ہوئی ہے لوگوں نے ہماری پوری ٹیم کو دعائیں دیں ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ اس خدمت کو قبول فرمائے ۔