بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ میں واقع لوناڈ گاؤں میں پیسے کی بسی کو لے کر ہوئی مارپیٹ میں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے پہلے ہی نوجوان کی موت واقع ہو گئی ۔ اہل خانہ نے مار پیٹ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ پڑگہ پولیس معاملہ درج کر تحقیقات کر رہی ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق لوناڈ گاؤں میں کچھ لوگوں نے پیسے کی بسی لگائی تھی جس کی قرعہ اندازی کے دوران چٹھی گنیش چندركات پوار کے نام پر نکلی ۔ گنیش پوار (28) کے نام چٹھی کھلنے پر دیگر لوگ مشتعل ہو گئے اور دوبارہ چٹھی نکالے جانے کی مانگ پر اڑ گئے۔ بعد میں ثالث کے ذریعہ معاملہ ٹھنڈا کرایا گیا۔ واردات کے مطابق رات قریب 12 بجے کے درمیان بسی میں ساتھيدار گروناتھ گھرت، سچن مڈكے، رپیش قدم، سریش مڈكے، پریش مڈكے، منگیش قدم وغیرہ لکڑی کا ڈنڈا لے کر گنیش کے گھر پہنچے اور گنیش کی جم کر پٹائی کر دی ۔ اہل خانہ کے ذریعہ شدید طور پر زخمی گنیش کو اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے قبل گنیش کی موت ہوگئی ۔ مذکورہ واردات کی شکایت مقتول گنیش کے والد چندركانت پوار نے پڑگھا پولس اسٹیشن میں درج کرائی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمین کی تلاش میں سرگرم ہوگئی ہے ۔