بھیونڈی : روزگار میلہ میں تعلیم یافتہ بیروزگار امیدواروں کی کثیر تعداد میں شرکت

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی نظام پور شہر مہانگرپالیكا اور ضلع كوشلیہ وکاس روزگار اديوجكتا رہنمائی مرکز تھانے کے مشترکہ اشتراک سے پدمانگر میں واقع پریماتائی ثقافتی ہال میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس روزگار میلے کا افتتاح میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے ہاتھوں کیا گیا ۔ مذکورہ موقع پر میونسپل ڈپٹی کمشنر پنڈھريناتھ ویكھنڈے، افسر برائے عوامی رابطہ ملند پلسلے، ایس محمد انصاری ، سی آر سی شعیب مومن سر، پروین مشرا سمیت کثیر تعداد میں روزگار میلے میں آئے ہوئے امیدوار، کارپویشن کے اساتذہ، خواتین بچت گٹ سے منسلک خواتین بھی موجود تھی ۔

واضح ہو کے پدمانگر میں واقع پریماتائی ثقافتی ہال میں بھیونڈی کارپوریشن کے مشترکہ اشتراک میں منعقد ہوئے روزگار میلے میں ملازمت کے لئے آئے سبھی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل ڈپٹی کمشنر پنڈھريناتھ ویكھنڈے نے کہا کہ ریاستی حکومت کے حکم پر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو کارپوریشن سطح پر ضلع كوشلیہ وکاس کی طرف سے روزگار کے سبھی مواقع امیدواروں کو فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ بھیونڈی شہر سمیت دیہی علاقوں کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو مجموعی معلومات حاصل کر سنہری موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ روزگار میلے کو منعقد کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے امام انصاری نے بھیونڈی میں حکومتی سطح پر کئے جا رہے روزگار میلے کا فائدہ تعلیمی اہلیت کے حساب سے اٹھائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھیونڈی پاور لوم شہر ہے جہاں پاور لوم کے علاوہ روزگار کا اختیار خود حکومت کی طرف سے دستیاب کرائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جس کا فائدہ ضرور اٹھایا جانا چاہئے ۔

روزگار میلے میں رتناکر بینک، آئی سی آئی سی ، ایچ ڈی ایف سی، آئی سی سی لومبارٹ، جنرل انسورنس، Flipkart، اسنیپ ڈيل وغیرہ کی نامی گرامی بینک سمیت کمپنیوں کی طرف سے سینکڑوں کی تعداد میں آئے اہلیتی امیدواروں سے ضروری کاغذات لئے گئے ۔ جس کی جانچ و تحقیقات اور انٹرویو کے بعد ایپواینٹمیٹ لیٹر فراہم کیا جائے گا ۔ مذکورہ معلومات روزگار میلے میں موجود بینک اور کمپنیوں کے سربراہان نے دی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading