بھیونڈی دیوانی کورٹ میں ای لائبریری کا افتتاح

بھیونڈی (شارف انصاری):- آج یہاں بھیونڈی دیوانی کورٹ میں ساوتری بائی پھلے کی یوم پیدائش کے موقع پر ای لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا ۔ مذکوری ای لائیبریری کا افتتاح بھیونڈی کورٹ کے پرنسپل جج اے آئی شیخ نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔ اس موقع پر معاون جج ایچ جے پٹھان ۔ایل ایم پٹھان ۔جج ساورکر ۔معاون جج ساونت ۔معاون جج ۔معاون جج ایم ایس منگولی میڈیم ۔موجود تھے ۔جبکہ ساوتری بائی پھلے کے جنم دن کی مناسبت سے بھیونڈی بار ایسوسی ایشن کے صدر منجیت وسنت راوت ۔سکریٹری سدھارتھ ۔جوائنٹ سکریٹری اجے باگل صاحب ۔کرن چنے ۔بروڑ میڈم ۔ہرشل پاٹل ۔ٹینتا میڈم ۔واگھمورے وغیرہ نے گفتگو کی ۔

بھیونڈی بار ایسوسی ایشن کے صدر منجیت وسنت راوت نے بتایاکہ ای لائبریری سے بھیونڈی کے وکلاء خاص طور پر نئی پریکٹس والے وکیلوں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے کہ وہ ملک کی کسی بھی عدالت کا ماضی میں ہوا فیصلہ فورا دیکھ سکتے ہیں اور اپنے مقدمہ جات کی پیروی میں حوالہ کے طورپر پیش کرسکتےہیں ۔انفرادی طور پر یہ سافٹ ویئر مہنگا بھی ہے اور کورٹ میں سبھی کمپیوٹر لے کر نہیں آپاتے اور انٹرنیٹ کا بھی خرچ اٹھانا پڑتا ہے اس طرح ای لائبریری سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔

ایڈوکیٹ عبد الباقی انصاری نے اس ضمن میں بتایاکہ پن ڈرائیور ۔موبائل ۔اور آن لائن بھی فوری طورپر پرنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے اس سے پہلے ان کاموں کے لئے باہر جانا پڑتا تھا ۔مجموعی طور پر وکلاء اور منصفین نے ساوتری بائی پھلے کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading