بھیونڈی میں دو پہہ گاڑی جلانے کی واردات مسلسل جاری ، 2 مہینے میں موٹر سائیکل جلانے کی ساتویں واردات

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی شہر میں گزشتہ سال سے دو پہیہ گاڑیوں کو جلانے کی واردات مسلسل جاری ہے۔ شہر کے دیوان شاہ درگاہ، كامتگھر، بھنڈاری کمپاؤنڈ وغیرہ علاقے میں موٹر سائیکل جلانے کی واردات پیش آچکی ہے ۔ اسی طرح پيرانی پاڑہ میں واقع رحمت کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی ٹووہیلر گاڑیوں میں نامعلوم سر پھرے نے منگل کی علی الصبح بنا سبب آگ لگا دی ۔ جس میں پانچ موٹر سائیکل جل کر خاک ہو گئی ۔ اس واردات سے سانتی نگر علاقے کے دو پہیہ گاڑی مالکان میں زبردست خوف کا ماحول ہیں ۔
موصولہ معلومات کے مطابق شانتی نگر پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت پيرانی پاڑہ میں واقع رحمت کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور پر واقع پارکنگ میں شاہ رخ خان، مستاق سید، جگگو شیخ، کامران انصاری وغیرہ نے اپنی پانچ دو پہیہ گاڑیاں ساکت کی تھی ۔ جس میں 3 اسکوٹی، ایک ہونڈا اور ایک ہونڈا پیشن موٹر سائیکل شامل تھی ۔ ذرائع کے مطابق منگل کی صبح قریب دو بجے نامعلوم سر پھرے شخص نے آتش گیر اشیاء کی مدد سے گاڑیوں میں آگ لگانے کی واردات کو انجام دیا ۔ اس واردات میں پانچ دو پہیہ گاڑیاں جل کر خاکستر ہونے کے سبب لوگوں کا بڑا نقصان ہوا ۔ شہر میں موٹر سائیکل جلانے کی گزشتہ دو ماہ میں یہ ساتویں واردات ہے ۔ اس طرح دو پہیہ مالکان میں خوف کا ماحول پھیل رہا ہے ۔ گاڑیوں میں آگ لگنے کی واردات کی اطلاع ملنے پر مقامی شہریوں نے فوری طور پر آگ بجھانے کا کام شروع کرنے کے ساتھ فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی ۔ جب تک مقامی شہری آگ بجھاتے اور فائر بریگیڈ آکر آگ بجھاتی تب تک پانچوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئی تھی ۔ اس واردات کے خلاف مقامی رہائشی شاہ رخ خان نے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔اس مقدمہ کی تحقیقات پولیس سب انسپکٹر سندیپن سوناونے کر رہے ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading