بھیونڈی: آخر کب ہوگا ٹھیلے گاڑی والوں کے مسائل کا حل ؟ ٹھیلہ گاڑی چالک مالک سنگٹھنا کا کارپوریشن انتظامیہ سے سوال

بھیونڈی (شارف انصاری ):- بھیونڈی کارپوریشن کے تحت ٹھیلا گاڑی لگا کر دھندہ کرنے والوں پر کارپوریشن کی طرف سے روزانہ برپا کئے جارہے قہر سے غریب ٹھیلا گاڑی والوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔ بھیونڈی ٹھیلہ چالک مالک سنگٹھنا کے صدر عدنان مومن نے ٹھیلے والوں پر کارپوریشن کی طرف سے کی جا رہی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ یہاں کارپوریشن کب پھیری والا زون بنا کر ٹھیلے والوں کو دھندہ کرنے کا حق فراہم کرے گی؟ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹھیلے والوں کو انكا حق نہیں ملا تو وہ کارپوریشن کے خلاف عدالت کی پناہ لیں گے ۔

بھیونڈی ٹھیلہ چالک مالک سنگٹھنا کے صدر عدنان مومن نے بتایا کہ بھیونڈی کارپوریشن کے تحت ٹھیلہ لگا کر اپنی روزی روٹی کمانے والوں پر کارپوریشن کی طرف سے قہر ڈھایا جا رہا ہے ۔ کارپوریشن انتظامیہ ان دنوں ٹھیلہ اٹھانے کے ساتھ اس کو توڑ کر بھنگار میں ڈال دیتے ہے ۔ ٹھیلہ چالک مالک تنظیم کے صدر عدنان مومن نے بتایا کہ روزانہ 30 سے 60 روپیہ فی ٹھیلہ گاڑی سے کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے وصول کرنے کے باوجود یہاں سڑک کے کنارے ٹھیلہ لگا کر زندگی گزر بسر کرنے والے محفوظ نہیں ہے ۔ کارپوریشن انتظامیہ 12 سالوں میں ٹھیلے والوں سے 10 کروڑ سے زیادہ وصول چکی ہے ۔ لیکن سہولت کے نام پر ٹھیلے والوں کو کارپوریشن کی طرف سے کچھ نہیں دیا گيا ۔ انھوں نے بتایا کہ کئی سالوں سے وہ کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے بھیونڈی میں پھیری والا زون بنانے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہے ۔ ہر بار کارپوریشن پھیری والا زون بنانے کی یقین دہانی بھی دیتی ہے ۔ لیکن اسے پورا نہ کر ٹھیلے والوں کے ساتھ وعدہ خلافی کرتی آرہی ہے ۔ اتنا ہی مومن نے بتایا کہ کارپوریشن انتظامیہ روزانہ ٹھیلہ لگانے کا چارج وصول کرنے کے باوجود پولیس سے مل کر غریب ٹھیلے والوں پر 283 قلم کے تحت کیس کروا کر کورٹ بھیج دیتے ہے ۔ جہاں بے قصور ٹھیلے والوں کو گناہ گار بنادیا جاتا ہے ۔ انھیں مجبوری میں پہلے 1200 روپئے کی سیکورٹی بھر کر دوسرے دن کورٹ میں حاضر ہوکر گناہ قبول کر بطور سزا 250 بھرنا پڑتا ہے ۔

کارپوریشن کو یہ بھی نہیں پتا ہے کے بھیونڈی میں کتنے ٹھیلے لگتے ہے ۔ جبکہ ان سے وصولی برابر کی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تھانے کارپوریشن 12 ہزار 883 لوگوں کو ٹھیلے والا زون بنا کر دھندہ کرنے کا حق دیا ہے ۔ لیکن کارپوریشن اتنا ہی وصولی کر ٹھیلے والوں کو کوئی سہولت نہیں دی ہے ۔ انھوں کارپوریشن کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی اگر ٹھیلے والوں کے ساتھ کارپوریشن انصاف نہیں کرے گی تو ٹھیلے والوں کے حق کے لئے وہ این سی پی بھیونڈی شہر ضلع صدر خالد گڈو کی قیادت میں مجبورا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

جلد ہی قانون بنے گا

بھیونڈی کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر دیپک كرلیكر نے بتایا کہ جلد ہی ٹھیلے والوں کو مستقل جگہ دینے کے لئے سرکاری حکم کے بعد ٹینڈر نکال کر ٹھیلے والوں کا سروے کرانے کا کام نجی کمپنی کے ذریعے کیا جائیگا ۔ اس كے بعد ٹھیلے والوں کو پھیری والا زون بنا کر دیا جائے گا سروے پورا ہونے پر ٹھیلے والوں کو لائسنس، آئی كارڈ دینے کے ساتھ ہی پھیری والا زون بنایا جائے گا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading