بھیونڈی:حراءانگلش اسکول میں ایس ایس سی طلباءکی رہنمائی

جو وقت گزرگیا اس کی فکر کرنے کی بجائے آئندہ وقت کیسے گزاریںاسکی فکر کرو :مولانا شاکر نوری

بھیونڈی:ایس ایس سی امتحانات منعقد ہونے والے ہیں.جس کے لئے مختلف سماجی وتعلیمی گروپ جگہ جگہ طلباءکی رہنمائی کے لئے پروگرام منعقد کر رہے ہیں.اسی طرح کا ایک پروگرام حرائ انگلش اسکول مہاپولی بھیونڈی میں بھی منعقد ہوا. جسمیں امیرسنی دعوت اسلامی مولانا شاکر علی نوری صاحب نے طلبائ کو بورڈ کے امتحانات میں کامیابی کے نسخے بتائے طلبائ نے پوری توجہ سے سنا اور اس پر عمل کرنے کا عزم کیا.الحمدللہ پروگرام میں حرائ انگلش اسکول اور مسعود سکندر پٹھان ہائی اسکول مہاپولی کے 150 سے زائد طلبائ وطالبات موجود تھی.اس پروگرام کو SDI Channal پر براہ راست نشر کیاگیا جس سے ہزاروں طلبائ نے آنلائن استفادہ کیا.آخر میں امیر سنی دعوت اسلامی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading