بھساول سے نکلا بیروزگاروں کا” لانگ مارچ ” جلگاؤں پہنچا’ کلیکٹر کو مطالبات کا میمورنڈم

جلگاؤں ٧ ِ مارچ.ء (سعیدپٹیل)کل کے روز دوپہر میں بھساول سے نکلا تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کا لوک سنگھرش آکروش لانگ مارچ قومی شاہراہ نمبر ٦ ِکے راستےمیں کل شب نصیرآباد اس مقام پر قیام کرنے کے بعد آج ساڑھے گیارہ جلگاؤں پہنچا۔یہاں ضلع کلیکٹر دفتر پہنچ کر ضلع کلیکٹر کو مطالبات کا میمورنڈم دیا گیا۔

مورچے کی قیادت پرتیبھا شیندے ،آل انڈیا اپرینٹیس سنگھٹن کے ریاستی صدر بھرت پردیشی ،چندرکانت چودھری ،دیپک کاٹھے ،سنگپال سپکالے ،یوراج کرکرے ،ساگر تائیڈے ،پرینکا پاٹل ،پریرنا بھوئ ،داؤ ٹھاکور ،سورج پاٹل ،سچن دھانڈے نے کیں۔مورچہ کھیڈی ،کالکا ماتا چوک ،ٹرانسپورٹ نگر ، اجنتا چوپھولی سے پرانہ نیری ناکہ ،بینڈالے چوک ،چترا چوک سے ہوتا ہوا ضلع کلیکٹر دفتر پہنچا ۔اس مورچے میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان ریاستی و مرکزی حکومتوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ضلع کلیکٹر کے ذریعے حکومت سے بیروزگاروں کے مطالبات فوری طور پر حل کرانے نیز تعلیم یافتہ بیروزگاروں کے مسائل و جذبات سے آگاہ کیاگیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading