اورنگ آباد:7مارچ (ورق تازہ نیوز) مجلس اتحادالمسلمین کے ناندیڑضلع کے فعال صدر جناب فیروز لالہ کی مجلس کے تئیں کارکردگی اورپارٹی کارکنان کوساتھ لے کرچلنے کی صلاحیت کومدنظررکھتے ہوئے مجلس نے فیرو ز لالہ کو مراٹھواڑہ صدر کے عہدہ اہم کی ذمہ داری سونپی ہے ۔


آج اورنگ آباد میں رکن اسمبلی جناب امتیاز جلیل صاحب نے فیروز لالہ کو مراٹھواڑہ صدر کی اہم ذمہ داری کی نامزدگی کامکتوب پیش کیا ۔اس موقع پر مجلس کے قائد ڈاکٹرغفار قادری بھی موجود تھے ۔اس طرح فیروز لالہ مراٹھواڑہ کے تمام آٹھ اضلاع میں پارٹی کو مزید مضبوط مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔مراٹھواڑہ صدر کے علاوہ لالہ کے پاس ناندیڑضلع صدر کا عہدہ بھی رہے گا۔اس طرح کی اطلاع پارٹی کے ناندیڑضلع ترجمان ڈاکٹرحکیم خان عامر نے دی ہے ۔فیروز لالہ کو نئی اوراہم ذمہ داری سونپے جانے پر ناندیڑ ضلع کے کارکنان و عہدیداران میں خوشی ومسرت کااظہار کیاجارہا ہے ۔