بھارت مسلمانوں کے لئے ایک بہترین ملک، کشمیر کے حالات ٹھیک نظر آئے: سید نصیر الدین چستی

سری نگر، 14 اکتوبر (یو این آئی) آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے چیئرمین سید نصیر الدین چستی نے بھارت کو مسلمانوں کے لئے ایک بہترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کی حالت پاکستانی مسلمانوں سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی خارجی مداخلت ناقابل قبول ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہیں کشمیر کے حالات ٹھیک نظر آئے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


سید نصیر الدین چستی، جن کی قیادت میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی 16 رکنی ٹیم وادی کشمیر کے دورے پر ہے، نے پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس دوران کونسل کے بیشتر اراکین زعفرانی رنگ کا لباس زیب تن تھے۔ تاہم کونسل کے اراکین کی مانیں تو ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔


5 اگست جس دن مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کئے اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں منقسم کیا، کے بعد پہلے غیر سرکاری وفد کی حیثیت سے کشمیر کے دورے پر آنے والے اس وفد کو گزشتہ روز سری نگر کے مضافات میں واقع درگاہ حضرت بل میں لوگوں کی طرف سے احتجاج اور بھارت مخالف نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔ وفد نزدیک میں واقع حضرت شیخ حمزہ مخدوم صاحب کی درگاہ پر بھی حاضری دینے پہنچے تاہم وہاں لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر واپس چلے آئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading