بھارت رتن اعزاز ان شخصیات کو ملے گا‘ناموں کااعلان ہوگا

نئی دہلی:25جنوری۔(ایجنسیز)بھارت رتن کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پرنب مکھرجی، ناناجی دیشمکھ اور آنجہانی گلوکار بھوپین ہزاریکا کو بھی بھارت رتن دیا جائےگا۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پرنب مکھرجی کو بھارت رتن دئے جانے کے اعلان پر خوشی کو اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ، ” پرنب دا ہمارے وقت کے ایک بہترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے بے لوث اور بغیر تھکے ملک کی خدمت کی ہے۔ ان کے جیسے ذہین بہت کم ہی لوگ ہوتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ انہیں بھارت رتن اعزاز دیا جائےگا“۔پرنب مکھرجی ملک کے 13ویں صدر جمہوریہ تھے اور 2012 سے 2017 تک اس عہدہ پر رہے تھے۔ صدر بننے سے پہلے وہ کئی دہائیوں تک کانگریس کے مضبوط ستون رہے اور وہ اندرا گاندھی کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading