بگ باس” میں سلمان کریں گے ملائکہ اروڑہ کا استقبال

ارباز خان اور انکی سابقہ بیوی ملائکہ اروڑہ کی علیحدگی ہوئے عرصہ گذرچکا ہے لیکن دونوں کو جب تب ساتھ گھومتے دیکھا جاتا ہے۔ ملائکہ اروڑہ کا آج کل اپنی عمر سے کافی چھوٹے ارجن کپور کے ساتھ رومانس بھی عام ہو رہا ہے۔ اس خبر سے سلمان خان کافی غصہ میں ہیں۔

سلمان خان سری دیوی کے آخری رسومات کے موقع پر بونی کپور کے گھرگئے تھے وہاں انہوں نے ارجن کپور کو دیکھ کر بھی ان دیکھا کردیا تھا اور ارجن کپور بھی ان سے بچتے نظر آئے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سلمان خان کو اپنی سابق بھابی سے ارجن کپور کی دوستی پسند نہیں آرہی ہے۔ اس کے باوجود سلمان خان پروفیشنل ازم سے کام لیتے ہیں۔ اب خبر ہے کہ ملائکہ اپنے ایک شو کے پرموشن کے لئے سلمان خان کے شو میں جائیں گی سلمان خان کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ دراصل ملائکہ اروڑہ ایک شو ”انڈیاز نکسٹ ٹاپ ماڈل” میں جج ہے وہ اپنے اس شو کا پروموشن بگ باس 12 میں کریں گی۔ اس ایپی سوڈ کی شوٹنگ کے لئے لوناوالا جائیں گی جہاں سلمان خان کے شو بگ باس 12 کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان اپنی مہمان کا تہہ دل سے استقبال کریں گے۔

بشکریہ سیاست ڈات کام

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading