بڑی خبر: امریکی مسلم خاتون دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا

بڑی خبر: امریکی مسلم خاتون دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا

اولمپک کی مایہ ناز چیمپیئن امریکہ کی دلیلہ محمد نے دوحہ میں ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر سونے کا تمغہ دوبارہ اپنے نام کرلیاہے ۔ عالمی درجہ بندی (رینکنگ) میں سرفہرست 29 سالہ کھلاڑی محمد نے 52.16 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی اور اس سال جولائی میں بنایا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ قبل ازیں دلیلہ محمد اس چیمپئن شپ میں دو مرتبہ سلور میڈل جیت چکی ہیں۔

سڈنی میک لافلن 52.23 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے دوسرے مقام پر رہیں جبکہ جمائیکا کی روشیل کلیٹن نے 53.74 سیکنڈ میں تیسرا مقام حاصل کیا اور انہیں اپنی قسمت کا کانسہ کا تمغہ سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading