بوئنگ کا اپنے سی ای او کو ہٹانے کا اعلان

شکاگو ۔ 24ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈینس اے ملن برگ کو ان کے عہدے سے دستبردار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی پیر کو ہوئی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے ۔ کمپنی کے موجودہ چیئرمین ڈیوڈ کولہان 13 جنوری 2020 سے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ لارنس کالنر کو فوری طور پر کمپنی کا غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے ۔بوئنگ کے چیف مالیاتی آفیسر گریگ اسمتھ کو کمپنی کا عبوری سی ای او بنا یا گیا ہے۔ایسا خیال ہے کہ ملن برگ کو عہدے سے ہٹانے کی اہم وجہ گزشتہ برس اکتوبر اوررواں سال مارچ میں دو بوئنگ میکس طیاروں کے حادثہ کا شکار ہونا ہے ،اس کے بعد سے کمپنی شدید دباؤ میں تھی ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading