بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مبینہ مظالم، 17 اگست کو سکل ہندو سماج کا ناندیڑ بند کا اعلان

ناندیڑ:13/ اگست ۔ (ورقِ تازہ نیوز)بھارت کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے بعد وہاں پر موجود ہندوؤں پر مظالم کی خبریں ہندوستان بھر میں وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں سے بیشتر خبریں بے بنیاد ہیں اور ان کا بنگلہ دیش کے ہندوؤں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس کے باوجود گودی میڈیا کی جانب سے ان معاملات پر خصوصی خبریں اور رپورٹیں اپنے چینلز چلا ئی جارہی ہیں۔اس طرح بھارت میں ہندووں کو بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھیں رپورٹس کو بنیاد بناکر ناندیڑ میں 17 اگست بروزِ ہفتہ کو سکل ہندو سماج کی جانب سے بنگلہ دیش کے ہندوں پر ہونے والے مبینہ ظلم و ستم کے خلاف ناندیڑ بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں ایک پوسٹر واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا جا رہا ہے اس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ناندیڑ میں 17 اگست کو سکل ہندو سماج کی جانب سے بند منایا جا رہا ہے اور ان واقعات کی مذمت کی جاتی ہے۔