بلڈانہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح

بلڈانہ ۲۴ جنوری (ذوالقرنین احمد)

بلڈانہ ضلع میں آج پاسپورٹ آفس کا افتتاح عمل میں آیا اس سے قبل تقریباً ودربھ کے افراد کو پاسپورٹ بنانے کے لئے 350 کلومیٹر کا سفر طے کر کے ناگپور جانا ہوتا تھا جس کی وجہ سے حج و عمرہ کیلئے جانے والے افراد کو پاسپورٹ بنانے کیلئے مالی اور جسمانی پریشانی درپیش ہوتی تھی۔ لیکن اب پاسپورٹ آفس بلڈانہ ضلع میں آچکا ہے پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر بلڈانہ لوک سبھا علاقے کے سنسد، بلڈانہ نگر پریشد کی صدر بلدیہ نجم النساء محمد سجاد سیٹھ، بھارپ بہوجن لیڈر محمد سجاد، پولس سپرنٹنڈنٹ، موجود تھے ،ضلع بھر سے حج و عمرہ جانے والے افراد کوبڑی مشکل و پریشانی درپیش ہوتی تھی اب بلڈانہ ضلع میں پاسپورٹ آفس کاقیام عمل میں آجانے سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading