دسویں جماعت کل چاچنی اردو میں مہیا کی جائے :اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ

مالیگاؤں(عامر ایوبی) ریاست مہاراشٹر میں 18 دسمبر 2018 سے جماعت دسویں کے طلباءکے لیے کل چاچنی کا اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ سال 2018/19 کے لئے شروع کرنے کے احکامات حکومت کی جانب سے دیے گئے ہیں،آن لائن ٹیسٹ ویب سائٹ اور مہا کیریئر متر ایپ کے ذریعے ٹیسٹ اسکول کو منعقد کرنے کے احکامات اسکولوں کو دیے گئے ہیں۔

طلباء کو اینڈرایڈ فون لازمی کیا گیا،اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء کو بھی اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ ابھیسمتا چاچنی، کے لئے امتحان صرف مراٹھی،انگریزی ، ہندی، زبانوں میں مہیا کیا گیا ہے۔جس سے اردو میڈیم طلبا کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت کا امتحان منعقد کرنے کا مقصد فوت ہو جائے گا۔جس پر اساتذہ اور طلباء کے لئے مہاراشٹر کی متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو میڈیم کے طلباءکے لیے آن لائن ایپ یا ویپ سائٹ پر سوالات اردو میں تیار کیا جائے،ریاستی سکریٹری ساجد نثار احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے جس کمپنی سے مزکورہ پروسیجر کے لئے معاہدہ کیا ہے ان کو اس ضمن میں فوراً سے پیشتر احکامات جاری کیے جائیں۔تا کہ اردو میڈیم طلبا کو امتحان دینے اور حکومت کا امتحان منعقد کرنے کا مقصد پورا ہو سکے۔ایسا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading