بلند شہر۔1۔جنوری ۔بلند شہر میں تشدد کے معاملہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے انسپکٹر کے قتل کیس میں پرشانت نٹ کو گرفتار کرنے کے بعد ایک دیگر ملزم کلووا کو گرفتار کرلیا ہے۔ الزام ہے کہ تشدد والے دن ملزم نے ہی کلہاڑی سے انسپکٹر کو سنگین طور پر زخمی کردیا تھا ، جس کے بعد پرشانت نٹ نے انہیں گولی ماری تھی۔پولیس ملزم کو آج عدالت میں پیش کرے گی ۔ بتادیں کہ تشدد کے معاملہ میں اب تک 29 ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ وہیں معاملہ کے اہم ملزم بجرنگ دل کا ضلع کنوینر ابھی بھی پولیس کی گرفت سے دور ہے۔