اسکولوں کی تعلیمی ترقی و مسائل کی یکسوئی کے لئے کوشش کریں گے ۔مالیگاوں کمشنر

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی ملاقات،و میمورنڈم

مالیگاؤں(عامر ایوبی) اسکولوں کی مزید تعلیمی ترقی میں اضافہ نیز مسائل کی یکسوئی کے لئے کوشش کی جائے گی۔اسکولوں کو ای لرننگ و ڈیجیٹل،نیز اساتذہ کو چھٹا پے کمیشن کی فرق کی بقایا رقم جلد از جلد ادا کی جائے گی۔نیز مستقبل قریب میں سرکاری ملازمین کے لئے لاگو ہونے والے ساتواں پے کمیشن کا فائدہ بھی کارپوریشن ملازمین و اساتذہ کو فوراً دینے کی کوشش کی جائے گی۔اس طرح کی یقین دھانی مالیگاؤں کے نو منتخبہ کمشنر کشور بروڈے نے دی ۔عیاں رہے کہ اساتذہ اور طلباء کے لئے متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ رجسٹر نمبر ٹریپل ون تھری ایٹ کے وفد نے گذشتہ دنوں میونسپل کمشنر سے ملاقات کی استقبال کیا اور مختلف تعلیمی مسائل پر مبنی محضر نامہ پیش کیا۔

میٹنگ میں چھٹا پے کمیشن فرق کی بقایا رقم کی فورا ادائیگی ،جی آر جاری ہونے پر فوراً ساتواں پے کمیشن کا اساتذہ و ملازمین کو فائدہ،اسکولوں کو ای لرننگ و ڈیجیٹل کرنا،اردو بال واڑی کا قیام،اسکول بورڈ کی ویب سائٹ شروع کرنا,مئ 2018 میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو فوری طور پر گریجویٹی دی جائے و دیگر مطالبات کیے گئے۔وفد میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و ریاستی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد،ریاستی نائب صدر الطاف احمد،ضلع جنرل سکریٹری لیاقت شیدا،مالیگاوں شھر صدر ساجد حمید،مالیگاوں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ شاخ پینشرس صدر قریشی غلام حیدر،سوریہ ونشی گروجی،مشیر خاص رئیس احمد شامل تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading