اتر پردیش میں بلند شہر ضلع کے سیانا قصبہ میں مبینہ گئو کشی کے نام پر ہندووادی تنظیموں کی طرف سے بھڑکائی گئی تشدد میں ایک انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے اور تشدد کو بلند شہر کے ہی دریا پور میں منعقدہ سہ روزہ عالمی تبلیغی اجماع سے جوڑنے کی سازش کا پردہ فاش ہوا ہے۔
دراصل آر ایس ایس کے حامی سدرشن نیوز نے معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی گھناؤنی کوشش کرتے ہوئے بلند شہر میں پیر کے روز اختتام پزیر ہونے والے تبلیغی اجتماع سے جوڑنے کی کوشش کی۔ لیکن اس کی اطلاع ملتے ہی یو پی کی بلند شہر پولس نے مستعدی دکھاتے ہوئے بیان جاری کر سدرشن نیوز کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انتباہ دیا کہ وہ اس طرح کی افواہیں نہ پھیلائے۔ حالانکہ چینل یا ملک کے خلاف فی الحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
कृपया भ्रामक खबर न फैलाएं। इस घटना का इज्तिमा कार्यक्रम से कोई संबंध नही है। इज्तिमा सकुशल सम्पन्न समाप्त हुआ है। उपरोक्त घटना इज्तिमा स्थल से 45-50 किमी थाना स्याना क्षेत्र मे घटित हुई है जिसमे कुछ उपद्रवियो द्वारा घटना कारित की गयी है।इस संबंध मे वैधानिक कार्यवाही की जा रही है https://t.co/TwouiJoqhu
— Bulandshahr Police (@bulandshahrpol) December 3, 2018
واضح رہے کہ سدرشن نیوز کے مالک سریش جوہان نے بلند شہر تشدد کو ضلع میں اختتام پزیر ہونے والے سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع سے جوڑ کر فیک نیوز ٹوئٹ کی تھی۔ چوہان نے لکھا کہ گئو کشی کی مقامی لوگوں نے مخالفت کی اس کے بعد یہ تشدد بھڑکی۔ ساتھ ہی اس نے اپنے حامیوں کو بلند شہر میں ہو رہی لاٹھی چارج، فائرنگ، آگزنی اور موت پر تازہ اپ ڈیٹس دیکھتے رہنے کے لئے بھی کہا.
فیک نیوز کے لئے بدنام زمانہ چوہان کے اس ٹوئٹ کی اطلاع ملتے ہی بلند شہر پولس نے فوری طور پر بیان جاری کر کے اسے جھوٹی خبر قرار دیا اور انتباہ دیا کہ اس طرح کی فیک نیوز نہ پھیلائیں۔ بلند شہر پولس نے ٹوئٹ کیا ’’برائے کرم جھوٹی خبر نہ پھیلائیں۔ اس واقعہ کا اجتماع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اجتماع امن و سکون سے اختتام پزیر ہوا ہے۔ یہ واقعہ اجتماع گاہ سے 45-50 کلومیٹر دور پیش آیا ہے جسے کچھ فسادیوں نے انجام دیا ہے۔ اس تعلق سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔‘‘
حالانکہ بلند شہر پولس کے پردہ فاش کئے جانے کے باوجود چوہان نے فرقہ واریت پھیلانے والے فیک نیوز کے ٹوئٹ کو ڈلیٹ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ فیک نیوز پھیلانے کی وجہ سے چوہان کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، نیوز کی سابق خاتون ملازم نے بھی اس پر ریپ کا الزام لگایا تھا۔
#बुलंदशहर_इज्तेमा के बवाल के बाद कई स्कूलों में बच्चे फँसे है, रो रहे है, लोग जंगल में है, घरों के दरवाज़े बंद कर के लोग सहमे हूए है- सुदर्शन से लाईव बातचीत में स्थानीय लोग। #बुलंदशहर_में_बवाल @SudarshanNewsTV पर लाईव
— Suresh Chavhanke STV (@SureshChavhanke) December 3, 2018
واضح رہے کہ پیر کے روز بلند شہر میں ہوئی تشدد میں ہجوم کی گولی میں مارے گئے سیانا کے ایس ایچ او انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ 2015 میں دادری کے بساہڑا گاؤں میں گئو کشی کے نام پر اخلاق کے قتل معاملہ کے تفتیشی افسر رہے تھے۔ یو پی پولس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سبودھ کمار ستمبر 2015 سے 9 نومبر 2015 تک اخلاق معاملہ کے جانچ افسر رہے تھے۔ بعد میں ان کا تبادلہ وارانسی کر دیا گیا تھا۔