بلند شہرتشدد: انسپیکٹر سبودھ کمار کو گولی کس نے ماری تھی انکشاف ہوگیا

بلند شہر۔7۔دسمبر ۔(ایجنسیز )۔بلند شہر کے سیانا تھانہ علاقے کے چنگراوٹھی میں 3 دسمبر کو گئو کشی کے شک میں بھڑکے تشدد میں انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل ایک فوجی نے انجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چھٹی پر آئے فوجی نے غیر قانونی (کٹے) ہتھیار سے انسپیکٹر سبودھ کو گولی ماری تھی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد فوجی جموں فرارہوگیا ہے۔ اس کی گرفتاری کیلئے پولیس دبش دے رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ایف آئی آر میں بھی فوجی کا نام ہے۔ ساتھ ہی وائرل ویڈیو میں بھی فوکی غیر قانونی کٹے کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اسی کو بنیاد بناکر پولیس جانچ کر رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading