مختصر تذکرہ حضرت خان عالم قادری قدس سرہ العزیز:-
درگاہ حضرت خان عالم قادری قدس اللہ سرہ العزیز۔ (بسمت نگر، ہنگولی، مہاراشٹر)
سر زمین دکن میں بیشمار اولیاء اللہ کا بسر ہوا۔ اور یہ سرزمین علمی اعتبار سے ملک عرب میں بھی قابل ذکر رہی۔ اُسی زمین سے تعلق رکھنے والے حضرت خان عالم رح کی بسر بسمت نگر بلدہ میں ہوئی۔آپ کا زمانہ آج سے لگ بھگ 300 سال پہلے کا رہا۔حضرت خان عالم رح بسمت نگر کے نواب (گورنر) بھی رہے۔ ایک روز آپ کا اورنگ آباد میں گزر ہوا، وہاں پر موجودم بزرگ جو مجذوب تھے جنہیں حضرت شاہ حسین مستان قدوس سرہ عزیز سے ہوا۔ آپ ان کی بزرگی اور معرفت الٰہی سے بہت متاثر ہوۓ آپ نے ان سے اپنے شہر بسمت نگر میں رہنے کے التجا کی اور حضرت شاہ حسین مستان رح نے حامی بھری اور بعیت کا ارادہ بھی فرمایا۔ لیکن اس وقت کے مشائخین کی یہ خاضیت رہی کہ آپ سے عمر اور علم میں بڑے رہنے والے شیخ طریقت ہونے کے باوجود خود کبھی کسی کو بعیت نہیں کرتے۔یہ ایک ادب کا مقام تھا ۔لہذا حضرت شاہ حسین مستان نے اپنے نانا حضرت درویش محی الدین قدس سرہ العزیز سے بعیت کرنے کے لئے کہا۔
حضرت سید شاہ درویش محی الدین قادری قدس سرہ العزیز جو عالم ظاہر و بطن میں کمال رکھتے ہیں۔ حضور سیدنا سلطان الاولیاء محی الدین شیخ عبدالقادر الگیلانی غوث اعظم دستگیر قدس سرہ العزیز 18واسطوں سے شجرہ نسب اور شجرہ طریقت 19 واسطوں سے ملتا ہے۔
حضرت سید شاہ عبداللطیف قادری لعبالی الحیدری الحماوی الجیلانی (کرنول، اے پی) میں واقع بزرگ حضرت خان عالم رح کے سلسلۂ طریقت کے شیخ ہوتے ہیں اور حضرت سید شاہ درویش محی الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سلسلۂ نسب 3۔ 4 واسطوں سے حضرت سید شاہ عبداللطیف قادری لاؤبلی قدس سرہ العزیز سے ملتا ہے ۔ حضرت سید درویش محی الدین قادری رح کا وصال 24 ذوالحج 1154 ہجری میں حیدرآباد دکن میں ہوا۔ اور حیدرآباد کے علاقہ کاروان سہو میں عالیشان درگاہ شریف میں ہیں۔حضرت سید درویش محی الدین قادری رح حضرت سید شاہ موسیٰ قادری قدس سرہ العزیز کے حقیقی دادا حضرت ہوتے ہیں۔
حضرت سید شاہ درویش محی الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا جب بلدہ بسمت نگر میں آنا ہوا حضرت نواب خان عالم قدس سرہ العزیز کو ارادت میں لیا آپ سے راہے سلوک کے سلوک تائی کرنے کے بعد سلسلۂ طریقت قادریہ میں اللہ تعالیٰ کی قریب سےن عبادت اور ریاضت سے نمایاں مقام حاصل کیا اور بسمت نگر میں سکونت اختیار فارمائی۔ حضرت خان عالم قادری رح کو حضرت شاہ حسین مستان قادری رح سے دین میں راحت نصیب ہوئی، آپ کا بھی روضہ بسمت نگر میں درگاہ محلے کی مسجد میں واقعہ ہے جو آج بھی آباد ہے۔
حضرت خان عالم قادری قدس سرہ العزیز 11 ربیع الاول کو مرضی خداوند سے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے اور اس دار فانی سے کوچ فرمایا۔ آپ کا روزہ عالیشان مقبرہ بلدہ بسمت نگر میں، منگلوارہ پیٹھ، جھنڈا چوک، بسمت نگر ہنگولی ضلع، مہاراشٹر میں واقع ہے۔ ہ. آپ کا فیض آج بھی سرزمین بسمت میں جاری ہے. الحمدللہ….
باحوالہ: تذکرہ اولیاء دکن
از:-قاری شاہ محمد رفیع الدین فاروقی رفاعی قادری.(بسمت نگر)
نائب سجدہ نشین و متوالی درگاہ و مسجد مولوی صاحب رح۔بسمت نگر