پربھنی:12/مئی۔ (ورقِ تازہ نیوز) سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ پربھنی ضلع کے سون پیٹھ تعلقہ کے بھاو کے ٹانڈہ علاقے میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ رات کے وقت کارکن سیپٹک ٹینک کی صفائی کے لیے اندر گئے تھے۔اس دردناک واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دریں اثنا، وزیر اعلیٰ نے ریاستی حکومت کے محکمہ سماجی انصاف سے مرنے والوں کے ورثاء کو 10-10 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس واقعہ سے بھاو? کے ٹانڈہ شیوارہ میں سوگ پھیل گیا ہے۔سون پیٹھ میں ماروتی راٹھوڑ کا کھیت ہے جہاں پرفارم ہاوس ہے۔ یہاں موجود سیپٹک ٹینک کی صفائی کےلئے راٹھوڑ نے سون پیٹھ کے مزدوروںکو طلب کیاتھا ۔ جمعرات کی دوپہر چھ مزدور فارم ہاوس آئے ۔ صفائی کے دوران رات آٹھ تا نو بجے ایک مزدور ٹینک میں بےہوش ہوگیا ۔
اسے بچانے کےلئے ایک ایک کرکے دیگر پانچ مزدور بھی اندر داخل ہوئے لیکن بعد میں کوئی بھی باہر نہیںآیا ۔ جس کے بعد جے سی بی مشین کے ذریعہ ٹینک کے سلیپ کو توڑاگیا اورمزدوروں کو باہر نکالاگیا ۔لیکن اس وقت تک پانچ مزدور شیخ صادق (عمر 55)، شیخ جنید (عمر 32)، شیخ شاہ رخ (عمر 28)، شیخ نوید (عمر 28)، شیخ فیروز (عمر 29 سال) کی موت ہوچکی تھی ۔ایک مزدور جس کی حالت نازک ہے اسے علاج کے لیے پرلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پانچوں مردہ کارکنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پربھنی ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال لایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے ورثاءکو ریاستی حکومت کے سماجی انصاف کے محکمہ کی اسکیم کے ذریعے 10-10 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اس حادثے میں زخمی ہونے والے کارکن کو تمام ضروری طبی علاج حکومتی خرچ پر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔