ناندیڑ:6/ اگست ۔( حیدر علی کے ذریعے)ناندیڑ شہر کے دیگلورناکہ علاقہ کے رہنے والے چار نوجوان کی آج بروز منگل کو شہر سے قریب واقع جھری کے پانی کے کھدان میں ڈوب کر دردناک موت ہوگئی ۔اس واقعہ میں سید فضیل ،قاضی مزمل،سید صدیقی ،اور عفان ڈوب گئے۔جبکہ انکے ساتھ موجود محمد فیضان خوش قسمتی سے بچ گیا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران ابیناش کمار اور سشیل کمار وینائک جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور نوجوان کی نعشوں کو پانی سے باہر نکالا گیا اور پو سٹ مارٹم جاری یے۔ ان نوجوان کی عمریں 18 تا 20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔گوداوری جیو رکشک دل اور فائر بریگیڈ کے عملے نے ان نوجوانوں کی لاشوں کو باہر نکالا ہے۔یہ لڑکے کھدان کی 18 فٹ کی گہرائی میں چلے گئے تھے جہاںسے انکی نعشوں کوباہر نکالاگیاہے۔
اس واقعہ کی اطلاع جیسے ہی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ شہرمیں پھیلی لوگوں نے غم و افسوس کااظہار کیا۔ بالخصوص دیگلورناکہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ناندیڑ سے فائر بریگیڈ کی ٹیم کے ساتھ ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی طور پر دو اور بعد میں دونعشیں ملی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اویناش کمار کے ساتھ سب ڈویژنل پولیس آفیسر سشیل کمار نائک، سونکھیڈ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پانڈورنگ مانے اور دیگر عملہ موقع پر موجودتھے۔افراد پانی میں ڈوب گئے۔ عفان تیر کر آگے بڑھا۔
بتایا جاتاہے کہ یہ نوجوان ایک دوسرے کو بچانے کیلئے کھدان میں اترے اور چاروں ڈوب گئے ۔اس سے قبل انھوں نے کان کے علاقے میں فوٹو سیشن کیا۔ ایک دوسرے کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ اس کے بعد تیراکی کی حوصلہ افزائی نہ کر پانے پر محمد فیضان کے علاوہ چار ۔ویڈیو نیوز لینک دیکھیں ,,👇👇👇👇👇👇


