ناندیڑ:5اگست ( ورق تازہ نیوز) میونسپل کارپوریشن کی حدود میں شہریوں کو اب 02 دن کے وقفہ سے نلوں کے ذریعہ پانی کی فراہمی ہوگی اوراس پر 06.08.2024 سے عمل آوری ہوجائے گی۔
دریائے گوداوری کیچمنٹ ایریا میں اچھی بارش کی وجہ سے ڈاکٹر شنکراوچوہان وشنو پوری پراجیکٹ پوری صلاحیت سے بھرا ہوا ہے اور فی الحال ڈیم سے اضافی پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
اس لیے میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئیفوڈ نے ناندیڑ شہر کے محکمہ واٹر سپلائی کو 03 دن کے بجائے 02 دن کے وقفہ سے نلو ں کو پانی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سٹی انجینئر سمنت پاٹل اور ایگزیکٹو انجینئر سنگھ رتن سونسلے نے کہا کہ اب ناندیڑ کے مکینوں کو میونسپل کارپوریشن حدود میں 02 دن کے وقفہ سے پانی فراہم کیا جائے گا