ناندیڑ:23/ اکتوبر ۔ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو رائے دی عمل میں ا رہی ہے۔اور پرچے نامزگیوں کا اغاز 22 اکتوبر سے ہو گیا ہے جو 29 اکتوبر تک جاری رہے گا اس لیے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو کے ناموں کو قطعیت دینے کا عمل شروع کر دیا ہے اور کچھ پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

لیکن کانگرس پارٹی جو مہابویکاس اگھاڑی میں شامل ہے نے ابھی تک اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے ناندیڑ شہر کے حلقہ اسمبلی شمال سے کانگریس پارٹی کی جانب سے کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کانگرس پارٹی اور بالخصوص مسلمانوں کی جانب سے عرصہ دراز سے کیا جا رہا تھا جس کے لیے پارٹی کے مقامی قائدین نے مسلسل کوشش کی اور دہلی تک اس ضمن میں نمائندگی کی۔
ایسی اطلاح ہے کہ کانگریس پارٹی نے ناندیڑ حلقہ شمال سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ٹکٹ کی دوڑ میں سب سے اگے سابقہ میئر جناب عبدالستار ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اج شام میں یا کل تک کانگرس پارٹی کی فہرست جاری ہو جائے گی جس میں عبدالستار کا نام ا جائے گا۔ اس طرح اطلاع کانگرس پارٹی کے مقامی قائدین نے ہمارے نمائندے کو دی ہے۔اگر کانگریس پارٹی عین وقت پر مسلم امیدوار کا نام اپنی فہرست سے کاٹ دیتی ہے تو اس کا خمیازہ کانگرس پارٹی کو ناندیڑ ضلعے بھر میں اسمبلی سیٹوں اور لوک لوک سبھا چناو میں بھگتنا پڑے گا۔