نئی دہلی:15/ اکتوبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز) چیف الیکشن کمیشن اف انڈیا راجی کمار نے اج 15 اکتوبر کو دو پر ساڑھے تین بجے نئے دلی میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں ریاست مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے.

ریاست مہاراشٹر میں کل نو کروڑ تین لاکھ ووٹر سے جو 288 سیٹوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔23 اکتوبر تا29 اکتوبر کے درمیان امیدوار پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں اور30 اکتوبر کو پرچوں کی جانچ ہوگی ۔4 نومبر تک پرچے واپس لئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشنر نے اعلان کیا کہ ریاست مہاراشٹر میں 20 نومبر2024 کو رائے دہی عمل میں ائے گی جبکہ 23 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا .
اس طرح ریاست میں 26 نومبر تک نئی سرکار کا قیام عمل میں ا جائے گا کیونکہ 26 نومبر کو ریاست مہاراشٹر کی اسمبلی کی معیاد ختم ہو رہی ہے۔مہاراشٹر میں اس مرتبہ بھی صرف ایک مرحلے میں بھی چناو ہونے جا رہے ہیں۔