بریکینگ نیوز: ممبئی ودیگر اضلاع میں عید میلاد النبی کی تعطیل 18 ستمبر کو دینے کا فیصلہ

ممبئی:14/ ستمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر میں عید میلاد النبی کی تعطیل میں حکومت مہاراشٹر نے تبدیلی کی ہے کیونکہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں عید میلاد النبی کا جلوس میں 16 ستمبر بروز پیر کے بجائے18 ستمبر یا 19 ستمبر کو نکالا جا رہا ہے۔

اسی کے پیش نظر حکومت مہاراشٹر سے کچھ سماجی اور سیاسی تنظیموں نے عید میلادالنبی کی عام تعطیل کو 18/ ستمبر کو دینے کا مطالبہ کیا تھا ممبئی شہر اور اطراف و اکناف میں عید میلاد النبی کا جلوس 18/ ستمبر کو نکالا جا رہا ہے اس لیے حکومت مہاراشٹر نے ممبئی میں 16 ستمبر بروز پیر کو عید میلاد النبی کی عام تعطیل کو منسوخ کرتے ہوئے ممبئی اور اس کے دیگر اطراف کے علاقوں میں عید میلاد النبی کی تعطیل 18/ ستمبر کو دینے کا حکم نامہ جاری کیا ہے .

اس کے علاوہ اس حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست کے دیگر اضلاع میں جہاں پر بھی عید میلاد النبی کے جلوس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے وہاں پر مقامی ضلع کلیکٹر اپنے اعتبار سے جلوس کی مناسبت سے مقامی تعطیل کا اعلان کر سکتا ہے۔ اس لیے ریاست میں جہاں پر بھی عید میلاد النبی کا جلوس 18 ستمبر یا 19 ستمبر کو نکالا جا رہا ہے وہاں پر اسی مناسبت سے ضلع کلیکٹر کو عید میلاد النبی کی تعطیل دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ناندیڑ شہر میں عید میلادالنبی کا جلوس 19 ستمبر بروز جمعرات کو نکالنے کا فیصلہ مرکزی میلاد کمیٹی نے کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading