نئی دہلی: 14؍ستمبر 2024. آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ تمام حضرات جانتے ہیں وقف امینڈمینٹ بل 2024 کے سلسلے میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (JPC)نے رائے مانگی تھی مجھے بے حد خوشی اور مسرت ہے کہ آپ تمام حضرات نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے QR Code اور لنک کے ذریعے بھرپور طریقے سے اپنی رائے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا،
آخری تاریخ 13 ستمبر تھی ،کل دیر رات کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ابھی دو دن کا موقع مزید باقی ھے اور 15 ستمبر بروز اتوار کی رات بارہ بجے تک ای میل قبول کئے جائیں گے ، اس لحاظ سے دودن بڑھ گئے ہیں اور ہمیں جواب بھیجنے کا مزید موقع مل گیا ھے۔لہٰذا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ابھی ای میل بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور جن حضرات نے اب تک ای میل نہیں کیا ہے ان سے ضرور ای میل کروائیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ اور اس ملی جذبے اور خدمت کو قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین!✍️ جاری کردہ
ڈاکٹر محمد وقارالدین لطیفی
آفس سکریٹری
وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنا احتجاج درج کروانے کے لیے آپ نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں، لنک اوپن کرنے کے بعد ہندی یا انگریزی زبان منتخب کریں، اس کے بعد ”جی میل کھولیں‘‘ پر کلک کریں، جواب جی میل میں کھلنے کے بعد صرف سینڈ بٹن پر کلک کرنے سے یہ جواب جے پی س کو پہنچ جائے گا۔https://youtu.be/InnueXdhP54?si=VgjAkWUmB8iMVo60
To register your protest against Waqf amendment bill 2024 Please click the link below. After opening the link, please select Hindi or English language, then open Gmail and click it After the Gmail reply opens, click the button. Your reply will reach the JPC.
👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇
https://tinyurl.com/is-no-waqf-amendment
#waqf #waqfbill #waqfamendmentbill2024 #news #aimplb #allindiamuslimpersonallawboard #maulanaumrain #wakfboard #wakf_board #waqfboard #waqfboardbill