ناندیڑ: 16۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرمیں شیوسینا اب پوری طرح ٹوٹ گئی ہے ۔ کیونکہ ارکان اسمبلی کے بعد اب شیوسینا کے 12ارکان پارلیمنٹ نے بھی شیوسیناکاساتھ چھوڑ کر ایکناتھ شندے کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔
آج آن لائن میٹینگ ہوئی جس میں شیوسینا کے ہنگولی ضلع کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل نے بھی شرکت کی ۔اس کے علاوہ دیگر11ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کرتے ہوئے اودھوٹھاکرے کا ساتھ چھوڑنے کااعلان کیا ہے ۔ارکان پارلیمنٹ کے نام اس طرح ہیں
1۔ شریکانت شندے – کلیان
2. راہول شیوالے – جنوبی وسطی ممبئی
3. ہیمنت پاٹل‘ ہنگولی
4. پرتاپ راو¿ جادھو‘ بلڈانہ
5۔ کرپال تمانے – رام ٹیک
6۔ بھاونا گاولی – یاوتمال – واشم
7۔ شری رنگ بارنے – ماوڑ
8۔ سنجے منڈلک‘ کولہاپور
9. دھیرشیرئے مانے – ہاتکنگلے
10۔ سداشیو لوکھنڈے‘ شرڈی
11۔ ہیمنت گوڈسے – ناسک
12. راجندر گاویت‘ پالگھر