ہنگولی:27مارچ(ورق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ میں ان دن کورونا نے قہر برپا کررکھا ہے اسلئے یہاں کے تمام اہم اضلاع میں لاک ڈاون وکرفیو نافذ کردیاگیا ہے ۔ ناندیڑ‘پربھنی میں پہلے سے کرفیو نافذ ہے اور آج اورنگ آباد میں لاک ڈاون نافذ کرنے کااعلان کیاگیا تھا ۔
جبکہ ناندیڑ کے پڑوسی ضلع ہنگولی میں بھی 29مارچ تا4اپریل تک سخت لاک ڈاون وکرفیو نافذ کرنے کے احکامات آج رات ضلع کلکٹر روجیش جیونشی نے جاری کئے ہیں ۔ اسلئے اب ہنگولی ضلع میں بھی سخت لاک ڈاون ہوجائے گا۔