
پربھنی:14مئی۔(ورق تازہ نیوز) آج پربھنی ضلع میں کورونا کے 3 نئے مریض ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی.
ممبئی کے ارتھر روڈ جیل میں محافظ کی حیثیت سے کام کرنے والا ایک پولیس اہلکارجو پربھنی ضلع کے جنتور تعلقہ کے شیواڑی گاوں کا رہائشی ہے۔ چونکہ ممبئی میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ، اسلئے وہ اپنے کنبے کے ساتھ گاو¿ں روانہ ہوگیاتھا۔ جمعرات کی رات پولس ملازم کی رپورٹ نیگیٹیو رہی جبکہ اسکی اہلیہ و دو بچوں رپورٹ مثبت آئی ہے ۔
پولیس اہلکار نے کی رپورٹ ی منفی آئی ہے لیکن اس کی اہلیہ اور دو بچوں کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی وجہ سے تینوں بھی مشتبہ مریض ہیں.
ضلع پربھنی میں گزشتہ کئی دنوں سے ایک بھی مریض نہیں تھا لیکن اب تین نئے مریض ہوگئے ہیں اسلئے اب گرین زون سے پربھنی اورینج زون میں پہنچ گیا