بی جے پی ترجمان سمبیت پترا کے خلاف پربھنی میں مقدمہ درج

sambit-patra

پربھنی: 14۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرپردیش کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھئے دیشمکھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان سمبیت پترا کے خلاف نیو مونڈھا پولیس اسٹیشن ، پربھنی میں شکایت درج کروائی ہے۔

سمبیت پترا نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاو¿نٹ سے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور آنجہانی راجیوجی گاندھی کے خلاف مندرجہ ذیل قابل اعتراض ریمارکس دیئے ہیں۔”نہرو اور راجیو کرپٹ ہیں … کانگریسیوں نے شکایت درج کروائی ہے ۔۔۔ ابھی تواورذلیل ہونا باقی ہے۔۔۔ ، نہرو نے مسئلہ کشمیر کو جنم دیا … نہ ہوتے نہرونہ ہوتا کشمیر مسئلہ ۔ راجیوگاندھی نے توبوفورس کی چوری کی اور3000 سکھوں کاقتل بھی کیا ‘ جاو اورکمپلین کرو“

مذکورہ بالا بیان قابل اعتراض اور قابل مذمت ہے۔ دونوں سابق وزرائے اعظم پر بدعنوانی یا فسادات یا سکھوں کے قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ بی جے پی صرف دونوں برادریوں کے مابین پھوٹ پیدا کرنا چاہتی ہے اور ملک میں امن وامان میں خلل ڈال کر ہندوستانی عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔

اس وقت پوری دنیااور ہمارا ملک ، بھارت ، کوویڈ۔19 کے بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے ، پچھلے 100 سالوں کے سب سے بڑے چیلنجوں کے باوجود ، بی جے پی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے۔ تاہم یہ الزامات جھوٹے ہیں اور ملزم سمبیت پاترا کو تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے ، 298 اور 505 کے تحت گرفتار کیا جانا چاہئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading