ناندیڑمیں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت

download (1)ناندیڑ:14۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)سارے ملک میں لاک ڈاون کے باعث تمام سماجی ‘مذہبی اورسیاسی سرگرمیاں معطل ہے ۔لاک ڈاون ہوئے تقریبا دو ماہ کاعرصہ ہورہا ہے۔ابتداءمیں لوگوں نے یہ سمجھا تھا کہ دس تا پندرہ دنوں تک لاک ڈاون جاری رہے گاجس کے بعد زندگی حسب معمول ہوجائے گی ۔لیکن کرونا کے باعث حالات کافی سنگین ہوتے جارہے ہیںا سلئے حکومت نے لاک ڈاون کی معیاد میںتوسیع کردی اور اب تقریبا دو ماہ کا عرصہ ہورہا ہے ۔

لاک ڈاون کے سبب شادی کی تقاریب بھی منسوخ کردی گئی تھیں کیونکہ سماجی دوری کاحوالہ دیتے ہوئے حکومت نے ان تقاریب کے انعقاد پربھی پابندی عائد کردی ہے ۔مگر حالیہ دنوںحکومت نے لاک ڈاون میں کچھ نرمی و راحت کافیصلہ کیا ہے ۔اسی لئے اب شادی کی تقاریب کے انعقاد کی بھی سہولت دی گئی ہے ۔ناندیڑمیں بھی کنٹیمنٹ زون کو چھوڑکر دیگر علاقوں میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے ۔ تقریب میں20 افراد شرکت کرسکتے ہیںشادی کی تقریب صبح سات بجے تا شا م سات بجے تک ہی منعقد کی جاسکتی ہے ۔ اس تقریب میں سوشل ڈسٹنسینگ کاخیال رکھنے اور تمام مہمانوں کے منہ پر ماسک لگانا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے ۔اس کے علاوہ متعلقہ پولس اسٹیشن کو اسکی اطلاع دینا لازمی ہوگا ۔تقریب نجی مقام پرمنعقد کی جائے ۔ناندیڑضلع کلکٹر نے آج اس تعلق سے حکمنامہ جاری کیاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading