بریکینگ نیوز:ممبئی میں بیسٹ بس مارکیٹ میں گھسی ،سینکڑوں افراد کو روند ڈالا ، 5 ہلاک

ممبئی:10/ ڈسمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)آج کرلا ویسٹ ریلوے اسٹیشن روڈ پر امبیڈکر نگر میں بیسٹ بس کا خوفناک حادثہ ہوا ہے۔ بیسٹ کی تیز رفتار بس نے سڑک پر چلنے والے کئی شہریوں کو کچل دیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس واقعہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس واقعہ کی وجہ سے مقامی شہریوں میں کافی غصہ دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس واقعہ میں زخمیوں کو سیون اور کرلا بھابھا اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اس واقعے میں زخمیوں اور مرنے والوں کے سرکاری اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اس واقعہ میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 5 شہریوں کی موت ہو چکی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فی الحال موقع پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔

مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بیسٹ بس کا ڈرائیور نشے میں تھا۔ دوسری جانب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ یہ حادثہ بدھ کالونی کے قریب امبیڈکر نگر میں اس وقت پیش آیا جب بیسٹ بس روٹ نمبر 332 کرلا اسٹیشن سے اندھیری جارہی تھی۔

کرلا میں بیسٹ بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اب تک 5 تک پہنچ گئی ہے۔ 26 زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے، مرنے والوں کے نام وجے وشنو گائیکواڑ (70)، آفرین عبدالسلیم شاہ (19)، انعم شیخ (20)، کنیز فاطمہ غلام قادری (55)، شیوم کشیپ (18) ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading