بریکینگ نیوز:راجستھان کے ایگزٹ پول میں بی جے پی اورکانگریس میں کانٹے کی ٹکر

نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی ہے۔ امیدواروں کی قسمت اب مشین میں بند ہے۔ تلنگانہ میں جمعرات کو ووٹنگ کے آخری مرحلے کا اختتام ہوا۔ اور اس سے پہلے میزورم، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

راجستھان میں 25 تاریخ کو ووٹ ڈالے گئے۔ اس الیکشن میں ووٹرز نے جوش و خروش سے ووٹ ڈالے۔ ووٹنگ کے بعد کئی ایجنسیوں کی جانب سے عوام سے بات کرنے کے بعد ایگزٹ پول سامنے آئے ہیں۔ ‘جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق، بی جے پی کو 100 سے 122 سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت ملتی دکھائی دے رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اشوک گہلوت اپنی کرسی کھو سکتے ہیں۔ اس ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کے مطابق کانگریس کو صرف 62 سے 85 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ دیگر کو 15 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔

آج تک اور ایکسزانڈیا کے مطابق کانگریس کو 86تا100 اور بی جے پی کو 80تا100 سیٹیں ملیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading