ممبئی:19 جولائی۔( ورق تازہ نیوز) ریاست میں دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد آخر کار محکمہ تعلیم کی جانب سے کلاس گیارہویں کے داخلے کے لئے سی ای ٹی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ سی ای ٹی کے لئے انٹری ٹیسٹ 21 اگست 2021 کو صبح 11 بجے ہوگا اور یہ ٹیسٹ دو گھنٹے کا ہوگا۔ طلبہ 20 جولائی سے ٹیسٹ کے لئے درخواست دے سکیں گے۔
واضح کیا گیا ہے کہ رواں سال کے گیارہویں میں داخلہ کیلئے سی ای ٹی امتحان کامیاب طلبا کو ترجیح دی جائے گی۔ دریں اثنا ، جو طلباء جو سی ای ٹی میں بہترین نمبر حاصل کریں گے ان کو ان کے سی ای ٹی نمبر کے مطابق گیارہویں داخلہ میں ترجیح دی جائے گی۔ ا سلئے اب گیارہویں جماعت میں داخلے کیلئے دسویں کامیاب طلباءکوسی ای ٹی امتحان میں کامیابی حاصل کرنالازمی ہے۔