ناندیڑ:17اگست:(حیدرعلی)آج شب تقریبا ساڑھے سات بجے ناندیڑ تا کاکنڈی شاہراہ پر رونما ہوئے بھیانک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار کی جائے حادثہ میں شدیدزخمی ہونے موقع پر ہی موت ہوگئی ۔اس ضمن میں ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کاروائی جاری ہے ۔
دیہی پولس اسٹیشن کے پی آئی نے ہمارے نمائندے کوبتایا کہ آج17اگست کو شب تقریباًساڑھے سات بجے ناندیڑ تاکاکنڈی روڈ سے اکبر ر سول شیخ اپنی موٹرسائیکل نمبر MH 25 BW-8867 پرسوار ہوکر جارہے تھا ۔ اس وقت وہاں سے گزرنے والے ٹپر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کی وجہہ سے یہ حادثہ رونما ہوا اور شیخ اکبر رسول شیخ عمر تقریبا67سال ساکن پاراڈی کی جائے حادثہ پر ہی دردناک موت ہوگئی ۔
حادثہ کے بعد وہ سر کے بل گرا جس کی وجہہ سے بھیجہ باہر آگیااورچہر ہ مسخ ہوگیا ہے ۔ اس بھیانک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی دیہی پولس اسٹیشن کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
